ایبٹ آباد(وول نیوز نیٹ ورک)تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی سربرائی میں پولیس لائن گرائونڈ ایبٹ آباد میں ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے دربار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جملہ ڈی ایس پیز جملہ انسپکٹرز جملہ ٹی ایس آئیز اور جملہ نفری نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے عوام کے ساتھ ٹریفک اہلکاروں کے رویہ اور بد اخلاقی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ بد اخلاقی اور جہارانہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے اگر کسی اہلکار یا کسی افسر کی شکایت مجھ تک آئی کہ اس نے بد اخلاقی کی ہے تو اسے اسی وقت معطل لائن کیا جائے اور اس کے خلاف سخت کاروئی عمل میں لائی جائے گی

اس کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی ٹریفک نے تمام اسٹاف کو حکم دیا کہ منڈیاں قلندر آباد حویلیاں ایبٹ آباد شہر میں جہاں جہاں منی اڈے غیر قانونی پارکنگ مین روڈ یا سروس روڈ کے کنارے گاڑیوں کی پارکنگ اور ریڑیاں نظر آئیں انکے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے انکے خلاف ایف آر درج کر کے بند حوالات کریں+2
222213 comments3 sharesLikeCommentShare