ضلعی پولیس سربراہ یاسر آفریدی کی ماہانہ کرائم میٹنگ،مثالی کارکردگی کے حامل افسران میں تعارفی اسناد تقسیم

ایبٹ آباد(وول نیوز نیٹ ورک) ضلعی پولیس سربراہ یاسر خان آفریدی کی ایبٹ آباد پولیس کے افسران کے ہمراہ ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد، گزشتہ ماہ دسمبر کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والئے پولیس افسران اور جوانوں میں سرٹیفکیٹس اور کیش ریوارڈ تقسیم کیے۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفس ایبٹ آباد میں ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی کی زیر صدار ت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں گزشتہ ماہ دسمبر کی کارکردگی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا کارکردگی رپورٹ کے مطابق ضلع پولیس نے گزشہ ماہ دسمبر کے دوران ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران101.211کلو گرام چرس، 15.248کلو گرام ہیروئن، 761بوتل شراب، 189 گرام آئس کی برآمدگی عمل میں لائی اسی طرح غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران 01کلاشنکوف، 37پستول، 42 شاٹ گن، 05رائفل اور 955 کارتوس قبضہ پولیس کرتے ہوئے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے اسی طرح مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 39مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ مجرمان اشتہاریوں کے سہولت کاروں، پناہ فراہم کرنے والوں کے خلاف 12مقدمات درج کیے گئے۔
میٹنگ سے خطاب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاریوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اوردیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے افغان مہاجرین پر کڑی نظر رکھیں ، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہے میٹنگ سے اپنے خطاب میں ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود کا کہنا تھا کہ حویلیاں اور قلندر آباد انٹر چینجز پر تجاوزات کے حوالے سے ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا نہ ہو جبکہ جگہ جگہ ریڑھیوں اور تھڑوں کے خلاف متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کے آپریشن کیا جائے تاکہ عوام کے چلنے اور ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا نہ ہو ۔ میٹنگ کے اختتام پر ضلعی پولیس سربراہ یاسر آفریدی نے ایبٹ آباد پولیس کے جوان اعجاز احمد کو ایمانداری کی بہترین مثال قائم کرنے پر سرٹفکیٹ اور ریوارڈ سے بھی نواز کانسٹیبل اعجاز نے گزشتہ دنوں ایک بیگ جس میں لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور کیش موجود تھی متعلقہ بیگ مالک کو ڈھونڈ کے اس کے حوالے کیا تھا اس کے ساتھ ضلع پولیس کے دیگر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں میں سرٹیفکیٹس اور کیش ریوارڈ بھی تقسیم کیے ۔
ترجمان ایبٹ آباد پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں