اسلام آباد(وول نیوز نیٹ ورک)
ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کے زیر اہتمام ہزارہ بھر کے پریس کلبز کا مشاورتی اجلاس, میڈیا انڈسٹریز کو درپیش مسائل, ہری پور پریس کلب کی بندش, مانسہرہ پریس کلب کے ہال پہ قبضے اور صحافیوں کو درپیش خطرات پہ گفتگو, اسلام آباد و ہزارہ پہ مشتمل مشترکہ ہزارہ جرنلسٹس ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی گی. اجلاس میں دو قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لیں گئیں.

بدھ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کی میزبانی میں مشاورتی اجلاس صدر ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن تیمور خان جدون،سیکرٹری لقمان شاہ و چیئر مین وقار فانی کی صدارت میں منعقد ہوا

جس میں ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر عامر شہزاد جدون،جنرل سیکرٹری راجہ ہارون, سید کمال شاہ ،ہری پور, حویلیاں, بٹگرام, مانسہرہ سمیت ہزارہ کے دیگر پریس کلبز کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی اجلاس میں ہزارہ اور وفاقی دارالحکومت میں ہزارہ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے مسائل پر سیر حاصل مشاورت کی گی۔اجلاس میں ہری پور پریس کلب میں تالے لگائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مشترکہ لائحمہ عمل اپنانے پے زور دیا گیا


مشترکہ اجلاس میں یہ تجویز بھی دی گئی کہ ہزارہ بھر میں صحافیوں کی تربیت پر زور دیا جائے جبکہ پیشہ وارنہ امور کی انجام دہی کے دروان سیفتی فرسٹ کے اصول پر عمل بھی کیا جانا چاہیے۔اجلاس کے دوران مانسہرہ میں قتل ہونے والے صحافی ابرار تنولی ،بخشش الہی اور سہیل کے قتل پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں ایک مشترکہ ایکشن کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی جس میں اسلام آباد سے ایسوسی ایشن کے چیئر مین وقار فانی, صدر تیمور جدون, جنرل سیکرٹری لقمان شاہ, اصغر چوہدری جبکہ ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر عامر شہزاد جدون, جنرل سیکرٹری راجہ ہارون, ہری پور پریس کلب کے صدر ذاکر تنولی, سیکرٹری عرفان مبارک, حویلیاں پریس کلب سے چیئر مین قادر بخش جبکہ حماد خان صدر حویلیاں یونین. بٹگرام پریس کلب کے صدر نعیم اللہ خان, سیکرٹری نسیم خان سواتی,مانسہرہ پریس کلب کے صدر اخلاق احمد اور سیکرٹری قاضی بلال شامل ہیں جبکہ ہزارہ کے باقی پریس کلبز سے مندوبین کو ایکشن کمیٹی میں بعد میں شامل کیا جائے گا.

اسلام آباد سے اصغر چوہدری ایکشن کمیٹی کے کواڈینیٹر ہونگے.اور وہ ہزارہ کے تمام پریس کلبز اور وفاقی دارلحکومت میں ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے درمیان کوارڈنیشن کرینگے ،

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلا اجلاس ہری پور میں رکھا جائے گا جس سے قبل ایبٹ آباد پریس کلب میں ایک بیٹھک ہو گی تاکہ ہری پور پریس کلب کے معاملے پر جامع آواز بلند کی جا سکے


اجلاس میں دو قرار دادیں متفقہ طور پہ منظور کی گئیں جن میں ہری پور پریس کلب کی تالہ بندی فوری طور پر ختم کرنے اور مانسہرہ پریس کلب کا ھال پریس کلب کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ دوسری قرارداد میں ہزارہ بھر میں مقامی اخبارات کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریجنل اخبارات کا کوٹہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مندوبین میں ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے تحائف تقسیم کیے….