ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر آفریدی نے ضلع کی امن کمیٹی کے اراکین میں امن کارڈ تقسیم کر دیے، کارڈ تقسیم کی تقریب پولیس کلب میں منعقد ہوئی، ڈی پی او ایبٹ آباد کے ہمراہ ایڈیشنل ایس پی ملک اعجاز، ایس پی ٹریفک طارق محمود خان بھی موجود تھے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس کلب ایبٹ آباد میں، ایبٹ آباد پولیس کے زیر اہتمام ضلع کے امن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے اور اہم ایشو پر انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کے حوالے سے قائم امن کمیٹی کے ممبران میں امن کارڈ تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلع کی امن کمیٹی کے جملہ اراکین نے شرکت کی تقریب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی نے امن کمیٹی کے اراکین میں کارڈ ز تقسیم کیے کارڈ ز پر امن کمیٹی کے اراکین کی تفصیلات اور تصویر باقاعدہ اور واضح طور پر درج ہے تاکہ امن کمیٹی کے اراکین محرم اور دیگر اہم مواقعوں پر بزریعہ کارڈ اپنی شناخت کروا سکیں۔

کارڈز تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ امن کمیٹی کے اراکین ہمارے دست و بازوں ہیں، شہر میں امن و اتحاد کے قیام اور دیگر اہم امور پر امن کمیٹی کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے امن کمیٹی کے اراکین کے تعاون سے شہر کی بہتری اور ترقی کے ساتھ ساتھ امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا تقریب سے خطاب کے دوران شرکاہ نے ضلعی پولیس سربراہ کو شہر میں غیر قانونی تجاوزات، ٹریفک، اور کرائم کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر ضلعی پولیس سربراہ نے مسائل کے جلد حل کی یقینی دہانی کرواتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دیں۔