ایبٹ آباد(وول نیوز نیٹ ورک)
ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے ایمانتداری کی ایک اور مثال قائم کر دی۔ ٹی او سعید خان اور ٹی ایف سی ارشاد کو دوران ڈیوٹی شائین چوک کے مقام پر ایک لفافہ ملا جس میں تقریباً سات ہزار کے قریب رقم،پرائز بانڈ،قومی شناختی کارڈاور ضروری کاغزات تھے بذریعہ شناختی کارڈ ٹی او سعید نے اس رقم اور کاغزات وغیرہ کے اصل مالک کو ڈھونڈ کر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی موجودگی میں ان کے حوالے کر دیا جس پر مالکان کی طرف سے دعائوں کے ساتھ ساتھ شکریہ ادا کیا گیا۔
ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی طرف سے ٹی او سعید اور ٹی ایف سی ارشاد کےلیے انکی ایمانداری پر سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کر دیا گیا۔