لورہ(وول نیوز نیٹ ورک) تھانہ لورہ کی حدود میں ٹرانسفارمر چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے گزشتہ روز ٹالی لورہ سے نامعلوم چوروں نے کھمبے سے ٹرانسفارمر اتار کے خالی کر دیا اور قیمتی دھاتیں نکال کے فرار ہو گے

قبل ازیں تھانہ لورہ کی حدود میں ٹرانسفارمر چوری کی وارداتیں رونماء ہو چکی ہیں ،انتہائی پرفیشنل انداز میں چور ٹرانسفارمر کو اتار کے قیتمی سامان چوری لے کر لیجاتے ہیں واضھ رہے کہ کچھ عرصہ قبل بجلی کے ایک کھمبے کی چوری کا واقع بھی رونما ہوا تھا جس کے معاملے کو بھی کوئی اتا پتہ نہیں چلا ہے علاوہ ازیں گزشتہ دنوں کوہستان کالونی کے پاس سے پی ٹی سی ایل کی قیمتی کیبل کو بھی کاٹ لیا گیا تھا جس میں سے کاپر نکالا گیا تھا

اس حوالے سے تھانہ لورہ کی جانب سےتاحال خاموشی جاری ہے گو کہ ایس ایچ او لورہ ریاض خان کوہستانی نے نفری کے ہمراہ متاثرہ جگہ کا دوری بھی کیا ہے البتہ کسی ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے ۔عوامی حلقوں کی جانب سے پے در پے چوری کی واردتوں پر شدید تشویشن کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔۔۔وول نیوز نیٹ ورک