وائس آف لورہ نے حقیقی معنوں میں تحصیل لورہ کے عوام کی نمائندگی کی ہے اور اہم مسائل کی نشاندہی کی ہے یہ امر باعث مسرت ہے کہ وول نیوز نیٹ ورک کے نام سے تحصیل لورہ کا ایک اپنا میڈیا نیٹ ورک کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے .ذمہ دارنہ اور غیر جانبدارنہ رپورٹنگ وول نیوز کا خاصا رہی ہے. ہم امید کرتے ہیں کہ ڈیجیٹل میڈیا میں بھی وول نیوز نیٹ ورک اس پہ عمل پیرا رہے گا. ہمارا تعاون اور نیک تمنائیں وول نیوز نیٹ ورک کے ساتھ ہیں. وول نیوز کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے
نزیر احمد عباسی
ایم پی اے
