اسلام آباد (اصغر چوہدری سے) وفاقی کابینہ نے بعض وزراء کی جانب سے اعتراضات کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کر لی. بدھ کو کابینہ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاق کے ماتحت اداروں کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ ایجنڈے میں آیا تو بعض وزراء نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا تاہم احتجاجی ملازمین سے مذاکرات کرنے والے وزراء تنخواہوں میں اضافے کے حق میں ڈٹ گے ان وزراء کا موقف تھا کہ ہم نے ان سرکاری ملازمین سے وعدہ کیا ہے جسے پورا ہون چاہیے جس پر وزیراعظم نے بھی رضا مندی کا اظہار کیا مشاورت کے بعد کابینہ نے سمری کی منظوری دے دی, تنخواہوں میں اضافہ مارچ سے نافذ العمل ہوگا اور 21 ارب روپے خزانے پہ بوجھ پڑیگا. سمری کے مطابق گریڈ ایک سے 19 کے سرکاری ملازمین کو فائدہ ہوگا سمری کے مطابق 17 وفاقی اداروں کے ملازمین اضافے سے مستفید نہیں ہو سکیں گے سپریم کورٹ, وزیراعظم سکرٹریٹ, نیب, عدلیہ اور پارلیمنٹ کے ملازمین کو اضافہ نہیں ملے گا….
