ایبٹ آباد(وول نیوز نیٹ ورک)پریس کلب ایبٹ آباد میں ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے زیر اہتمام روڈ آگائی مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر عامر شیزاد خان جنرل سیکٹری راجہ ہارون اور تمام الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائدگان سکولوں کے بچے اور اساتذہ سول سوسائٹی کے افراد اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کی لرنگ یونٹ کے انچارج انسپکٹر اشتیاق خان اور انکے ساتھ آئی ٹیم نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں اسلام آباد سے آئی ٹیم نے بھرپور طریقے سے سکول کے بچوں اور باقی افراد کو روڈ پر پیدل چلنے روڈ کو کراس کرنے روڈ پر گاڑی چلانے اور دوران ڈرائیونگ جن کاموں کے کرنےکی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں ان سب کے حوالے سے بھرپور طریقے سے آگائی فرہائم کی

آخر میں اسلام آباد سے آئی ٹیم نے اپنی طرف سے صدر پریس کلب اور جنرل سیکٹری کو شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے اسلام آباد سے آئی ٹیم کا بھرپور طریقے سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم ایبٹ آباد کے تعلیمی اداروں ،ایبٹ آباد کے دفاتر اور پرائیویٹ ڈرائیور کے ساتھ ٹریفک سے آگائی قانون پہ عمل درآمد اور اپنی تجاویز کرتی رہے گئی ۔