سیر غربی :گھر گھر نلکے میں پانی لانے کے لیئے سردار فضل ہادی متحرک،پبلک ہیلتھ کا مردہ سکیم کا دورہ

لورہ(وول نیوز)تحریک انصاف کے راہنماء سردار فضل ہادی پانی کی مردہ سکیموں میں جان ڈالنے کے لیے متحرک ہو گے،پبلک ہیلتھ کے حکام کے ہمراہ کروڑوں روپے کی کھولیاں،کوٹلہ ،بڑی باڑ،نھکنال واٹر سپلائی سکیم کا جائزہ،کام جلد دوبارہ شروع کروانے کی کوششیں ،مقامی آبادیوں کی جانب سے اظہار تشکر۔وو

ل نیوز کو دستیاب معلومات کے مطابق سابق ایم پی اے سردار ادریس کی جانب سے 2016/17 میں دو کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد تخمینہ کی واٹر سپلائی سکیم عرصہ دراز سے فائلوں میں سرخ فیتے کی نذر تھی اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا جس پر سردار فضل ہادی نے رکن صوبائی اسمبلی نذیر احمد عباسی سے رابطہ بھی کیا اور اس ایشو کی جانب توجہ بھی مبذول کروائی جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ میں بھی اس ایشو کو اٹھایا گزشتہ دنوں پانی کے پائپوں کی تصاویر سوشل میڈیا پہ واہرل ہونے کے بعد وول نیوز نے ایک پروگرام بھی کیا تھا

۔سردار فضل ہادی نے وول نیوز کے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے حکام نے سکیم کا دوبارہ جائزہ لیا ہے ہماری پوری کوشش ہے کہ کام جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچے اور عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے ۔علاوہ ازیں خاور علی بلوچ سمیت عمائدین علاقہ نے خصوصی دلچسپی لینے پر سردار فضل ہادی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔۔۔وول نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں