مریم اورنگزیب کے ساتھ مبینہ بدسلوکی نے لیگی قیادت کو مشتعل کیا ۔ذرائع

اسلام آباد(اصغر چوہدری) مریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی سے لیگی راہنماء مشتعل ہوئے،میڈیا ٹاک تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی کے درمیان نہیں بلکہ پارلیمنٹ لاجز کے باہر ہوئی تھی،انصافین نے لیگی قائدین کی میڈیا ٹاک کا گھیراو کیا،پولیس و رینجرز اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے۔ہفتہ کو ریڈ زون میں ہونے والی بدمزگی کے حوالے سے عینی شاہدین نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال،مرتضیٰ جاوید عباسی ،ڈاکٹر مصدق ملک اور مریم اورنگزیب پارلیمنٹ لاجز کے سامنے سبزہ زار پر میڈیا ٹک کر رہے تھے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے آہستہ آہستہ اس میڈیا ٹاک کا گھیراو کیا اور پلے کارڈز لہرائے ،عینی شاہدین کے مطابق میڈیا ٹک کے دوران چور چور کے نعرے لگائے گے اور لیگی راہنماء میڈیا ٹاک ختم کرکے واپس جانے لگے تو مریم اورنگزیب آہستہ چلتے ہوئے پیچھے رہ گئیں اس دوران انصافین ورکرز نے مبینہ طور پر انہیں نازیبا الفاظ ادا کیے اور لات مارنے کی کوشش کی جسکی وجہ سے بظاہر نرم مزاج نظر آنے والے ڈاکٹر مصدق ملک مشتعل ہوئے اور اس شخص کا پیچھا کیا اس دوران ڈاکٹر مصدق ملک کی کنپٹی پہ گھونسا مارنے کی کوشش کی گئی جس پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،مرتضی جاوید عباسی و دیگر مشتعل ہوئے ،احسن اقبال کی تقریر کے دوران ان پر جوتا پھینکا گیا جس کے بعد بدمزگی میں مزید اضافہ ہوا ۔دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تحریک انصاف کی ریلی اور لیگی راہنماوں کی میڈیا ٹاک کے درمیان خاصا فاصلہ تھا ۔

دوسری جانب لیگی قائدین سے بدسلوکی کی اطلاعات ملنے پر بڑی تعداد میں لیگی کارکن پارلیمنٹ لاجز پہنچ گے تاہم کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ رونماء نہیں ہوا ۔لیگی قیادت سے مبینہ بدسلوکی اور مریم اور نگزیب کے خلاف مبینہ نازیبا الفاظ کی ادائیگی کا متحدہ اپوزیشن نے سخت ردعمل دیا ہے ۔ریڈ زون میں ہونے والی اس ساری کاروائی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان بنتی جا رہی ہے ۔۔۔۔وول نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں