وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کے ووٹ کے وقت کتنے ارکان ایوان میں تھے ؟رپورٹ جاری

اسلام آباد(اصغر چوہدری)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ لینے کے وقت ایوان میں ارکان کی حاضری کی رپورٹ جاری کر دی۔ارکان کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آئے تھے ۔آزاد رکن محسن داوڑ نے بھی گنتی پہ سوال اٹھا دیا تھا ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھ مارچ 2021کو وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ لیتے وقت ایوان میں ارکان کی تعداد 181تھی ۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت حکومتی ارکان کی تعداد179تھی جبکہ جماعت اسلامی کے عبدالاکبر چترالی اور آزاد رکن محسن داوڑ بھی ایوان میں حاضر تھے۔وزیر اعظم پر 178ارکان نے اعتماد کا ووٹ دیا تھا ۔واضح رہے کہ ایوان میں مشیر ؒخزانہ سمیت دیگر مشیر بھی تھے تاہم وہ گنتی میں شامل نہیں تھے ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں