اسلام آباد(اصغر چوہدری سے) ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کل جمعہ12مارچ کو ہونے والے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخابات میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی فیورٹ قرار دیئے گے ہیں
ذرائع کے مطابق ایوان بالا میں موجود 99ارکان میں سے متحدہ قومی موومنٹ کی خاتون رکن شرعی مسئلے کی وجہ سے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گئیں جسکی وجہ سے حکمران اتحاد کے47میں سے ارکان گھٹ کے 46رک جائینگے اور جماعت اسلامی کے رکن ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لینگے اسطرح ایوان میں 97ارکان ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔اس وقت پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے سید یوسف رضا گیلانی کو 51ارکان کا اعتماد حاصل ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے دو ارکان اگر گیلانی کو ووٹ نہیں بھی کرتے ہیں تو گیلانی کو پڑنے والے ووٹوں کی تعداد49ہو سکتی جبکہ جب یہ دونوں اراکین اگر سنجرانی کو ووٹ دیتے ہیں تو حکومتی امیدوار میر صادق سنجرانی کو 48ووٹ پر سکیں گے اس کے باوجود گیلانی ایک ووٹ کی برتری سے چیئر مین سینٹ منتخب ہو سکتے ہیں
ذمہ دار زرائع نے بتایا ہے کہ خٖفیہ رائے شماری کے باوجود سابق صدر آصف علی زرداری پر امید ہیں کہ ان کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی چیئر مین سینٹ کا دنگل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جائینگے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان اور انکی کچن کیبینٹ میر صادق سنجرانی کی کامیابی کے لیئے بھی سر توڑ کوششوں میں مصروف ہے