لورہ(وول رپورٹ)الحراپبلک سکول اینڈ کالج لورہ کے زیر اہتمام سگریٹ نوشی اور نشےکے خلاف واک کا اہتمام۔ سکول کے میل سٹوڈنٹ نے پلے کارڈ اور کتبے اٹھا رکھے تھے جس میں عوام نے بھرپور دلچسبی لی اور واک میں شامل ہو گۓ۔

بلخصوص TMOلورہ ملک فراست اعوانSHOتھانہ لورہ ریاض خان بمع نفری اور انچارج ڈی ٹائپ ھسپتال لورہ ڈاکٹر فردوس پورا ٹائم واک کا حصہ رہے۔پولیس نے بھر پور نظم ونسق سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھی اور ریلی کے شرکاء کو حصار میں رکھ کر بھر پور پروٹوکول دیا۔جس پر سکول انتظامیہ نے انکا شکریہ ادا کیا۔

آخر میں سکول کے طالبعلم عمار علی نے شرکاء سے ریلی کے اغراض ومقاصدبیان کرتے ھوۓ تاجروں سے اپیل کی کہ آپ سگریٹ فروخت کرنا بند کر دیں کیونکہ تمام نشوں خواہ چرس ہو ہیروئن ھو کی جڑ ھے۔ کل اس میں آپ کے بچے بھی آ سکتے ھیں۔آپ اپنے بچوں کے نام کے ساتھ ڈاکٹر انجینئیر یا پروفیسر کا لقب لگوائیں تو آپ کے کاروبار کو بھی چار چاند لگے گئے۔SHOریاض خان نے کھا کے جس معاشرے میں ایسے سوچ کے حامل تعلیمی ادارے ھوں اس معاشرے سے نشے جیسی لعنت بہت جلد ختم ھو جائیگی

آخر میں سکول کے پرنسپل وجنرل سیکریٹری PEN تحصیل لورہ زکاؤالدین نے تمام شرکاء کاشکریہ ادا کیااور امید ظاہر کی کہ تاجر برادری بہت جلد سگریٹ فروخت کرنا بند کر دیگئی