ایس ایس پی ٹریفک کی ہدایت پر تمام لوکل گاڑیوں میں سواریوں اور ڈرائیورز کے درمیان سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے رکاوٹ رکھ دی گئی۔

ایبٹ آباد(وول نیوز)تفصیلات کے مطابق ڈی پی او آفس ایبٹ آبادمیں بدوران کرائم میٹنگ ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے ہدایات جاری کیں کہ ایبٹ آباد شہر میں چیڑ خانی بڑھتے کے ہوئے واقعات کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ میں سواریوں اور ڈرائیورز کے درمیاں سماجی فاصلہ بنایا جائے

جس کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کا ضلع ایبٹ آباد میں چلنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ کے اڈوں پر سوزوکیوں، کیری ڈبوں، ٹیوٹا ہائی ایس،ویگن سروس،فورڈ ویگن وغیرہ کی فرنٹ سیٹوں پر ڈرائیورز اور سواریوں کے درمیانی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے رکاوٹ رکھ دی گئی ہے تاکہ کوئی بھی ڈرائیور کسی بچے یا عورت کے ساتھ کسی بھی قسم کی چیڑ چاڑ نہ کرے اور سواری اور ڈرائیور کے درمیان سماجی فاصلہ بھی برقرار رہ سکے۔