لورہ(وول نیوز)پشاور الیکڑک سپلائی کپمنی(پیسکو) سب ڈویژن لورہ کے پاس مناسب سہولیات و عملہ نہ ہونے کے باعث تین روز سے تحصیل لورہ کے مختلف علاقوں میں بجلی مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی ۔گزشتہ دنوں ہونے والے شدید بارش اور آندھی کے باعث بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا تھا جس کی باقاعدہ بحالی کا آغاز بدھ کو بارش رکھنے کے بعد ہوا تاہم اس کے باوجود مکمل طور پر بجلی بحال نہ ہو سکی
پیسکو صارفین نے بجلی کی طویل بندش پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارلحکومت سے محض چند کلومیٹر دور ہونے اور وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کے پڑوسی حلقے میں ہونے کے باوجود بجلی کی عدم بحالی باعث تشویش ہے ۔۔۔ وول نیوز