نگری کے نوجوان ٹیکسی ڈرائیورکی تشدد زدہ لاش روات سے برآمد

لورہ(وول نیوز نیٹ ورک)یونین کونسل نگری کے محلہ ستہ کروں کا نوجوان روات میں قتل،نامعلوم ملزمان نے ٹیکسی بک کروائی،نعش ویرانے سے ملی ،تین سال قبل والد بھی اسی طرح قتل ہوئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق محلہ ستہ کروں یونین کونسل نگری کے جوانسالہ محمد عرفان ولد فرید مرحوم کی تشدد زدہ نعش روات کے قریب ویرانے سے ملی ہے قریبی لواحقین کے مطابق مقتول محمد عرفان گزشتہ روز ٹیکسی کی بکنگ روات کے لیئے لے کر گیا تھا واپس نہ آنے پر مقتول کے بھائی نے تھانہ کورال میں رپٹ درج کرائی تھی ،تشدد زدہ نعش ملنے پر پولیس نے لواحقین کے ساتھ رابطہ کیا ۔مقتول کا نماز جنازہ غوری ٹاون اسلام ۤباد میں ادا کر دیا گیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ مقتول کے والد محمد فرید کا قتل بھی تین سال قبل اسی طرح ہوا تھا ۔پولیس ذرائع کے مطابق تفتیش جاری ہے تاہم ابھی تلک قتل کا سراغ نہیں لگ سکا ہے ۔۔۔۔وول نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں