اسلام آباد(وول نیوز) اسلام علکیم ! یہ پاکستان ٹیلی وژن ہے ۔پاکستان ٹیلی وژن کی پہلی خاتوں اناونسر کنول نصیر خالق حقیقی سے جاملیں۔مرحومہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی اہلیہ اور ریڈیو پاکستان کے لیجنڈموئینی حمید کی صاحبزادی تھیں ۔خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے علیل تھیں اور اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔مرحومہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پی ٹی وی کی پہلی اناونسر تھیں جنہوں نے کہا تھا کہ ۔اسلام علکیم میں ہوں کنول نصیر اور یہ پاکستان ٹیلی وژن ہے ۔
