تحصیل لورہ بھر میں چیئر لفٹس کی انسپکشن شروع،ٹی ایم اے لورہ نے کوائف اکھٹے کر لیئے

لورہ(وول نیوز نیٹ ورک)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے حکم پر اور تحصیل میونسپل آفیسر لورہ کی ہدایت پر تحصیل لورہ کی حدود میں تمام چئر لفٹ/ڈولی کی بلڈنگ انسپکٹر عمران تنولی نے ہمراہ اپنے سٹاف کے چئر لفٹ کا موقع پر معائنہ کیا۔اور تمام ضروری کوائف اکھٹے کیے۔اس وقت تحصیل لورہ کے اندر 12 چئر لفٹ لگی ہوئی ہیں۔جن میں صرف 9 آپریشنل ہیں۔


تمام ملکان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ضرودی اقدام کریں جس سے حادثات میں کمی ہو۔ تاکہ عوام الناس بے فکر ہو کر سفر کریں۔اور عوام الناس سے بھی گزارش ہے کہ وہ خود بھی لفٹ میں بیٹھنے سے پہلے نقائص کا لفٹ آپریٹر کو آگاہ کریں۔اور احتیاطیں تدابیر پر خود بھی عمل کریں تاکہ ہر چھوٹے بڑے حادثات سے بچا جا سکے۔


مزید یہ کہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جانب سے تمام تحصیلوں کو بذریعہ چھٹی حکم دیا گیا ہے وہ اپنی تحصیل کا مکمل سروے کریں اور مفصل رپورٹ جمع کروائیں۔جس پر ڈپٹی کمشنر صاحب نے ایک ٹیکنیکل نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کریں گے۔ تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے پر ہی لفٹ مالکان کو اجازت دی جائے گی۔اور غیر قانونی لفٹ کو سیل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں