پلک!کالا پہاڑ میں نڈر نوجوان نے بزرگ دیہاتی کو شیر کے جبڑے سے چھڑا لیا۔

بکوٹ(وول نیوز نیٹ ورک)یونین کونسل پلک کالا پہاڑ میں چیتے کا مقابلہ کرتے ہوئے بزرگ دیہاتی رحیم داد شدید زخمی ہو گے ،بہادر نوجوان نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بپھرے چیتے کو مار کے بزرگ کی جان بچا لی ۔تفصیلات کے مطابق سرکل بکوٹ کی یونین کونسل پلک کے علاقہ کالا پہاڑ میں چیتے نے مقامی شخص رحیم داد کی بکریوں پر حملہ کر دیا جس پر رحیم داد نے اہل علاقہ کو بلا لیا اس دوران چیتے ہوئے گھیر لیا گیا ۔بزرگ رحیم داد نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے قریب سے چیتے پہ لاٹھی سے وار کرنے کی کوشش کی جس پر چیتا بپھر گیا اور ان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی ۔

جان بچانے کی کوشش میں بزرگ رحیم داد پہاڑ سے گر کےزخمی ہو گے اس دوران چیتے نے چھلانگ لگاتے ہوئے انہیں دبوچ لیا ۔چیتے نے زخمی رحیم داد کا ایک بازو جبڑے میں لے لیا اس دوران پہاڑی سے بھاگتا ہوا ایک دلیر نوجوان آگے بڑھا اور جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے چیتے پہ لگاتار لاٹھی سے وار کرتا رہا جس سے چیتا گر گیا اور بزرگ رحیم داد کی جان چھوٹی

اس اثناء میں مقامی آبادی بھی پہنچ گئی اور انہیں چارپائی پہ ڈال کے طبی امداد کے لیئے ہسپتال منتقل کر دیا۔پہاڑی سے گرنے کی وجہ سے بزرگ رحیم داد کی ایک ٹانگ ٹوٹنے کی اطلاعات ہیں جبکہ چیتے کے جبڑے میں جانے سے بازو بھی کچلا جا چکا ہے ساتھ ہی ایک آنکھ ضائع ہونے کا اندیشہ ہے ۔واضح رہے کہ ان اطراف میں چیتے کے حملوں میں مسلسل تیزی ریکارڈ کی گئی ہے بارہا محکمہ واہلڈ لائف کو اطلاع بھی دی گئی مگر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا تی ۔۔۔وول نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں