مچھنہ! سردار رجب علی خان کی جانب سے چیئر لفٹ کے پاس سنڈے کا صدقہ دے دیا گیا

مچھنہ(وول نیئوز نیٹ ورک)تحصیل لورہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار رجب علی خان کی جانب سے گزشتہ دنوں مچھنہ بسویڑ ڈولی لفٹ کے معلق ہونے کے موقع پر مساٖفروں کی بحفاظت ریسکیو ہونے پر سنڈے کے صدقے کے اعلان کو گزشتہ روز مچھنہ کے مقام پر عملی جامہ پہنایا گیا ۔اس موقع پر حقیقی ہیرو محمد شعبان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور انکی بہادری کو سراہا گیا

محمد شعبان نے بھی اپنے وڈیو بیان میں اس عزت افزائی پر سردار رجب علی خان اور دیگر افراد کا شکریہ ادا کیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مچھنہ ڈولی لفٹ کی پلی پھنس جانے کے باعث لگ بھگ بارہ گھنٹے خواتین سمیت چھ مسافر ہوا میں معلق رہے اور محمد شعبان نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو رضاکارانہ طور پر پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں