لورہ (وول نیوز ) پراولی ویلفیٸر ٹرسٹ کی جانب سے وی سی چبگراں میں رمضان المبارک سے قبل “رمضان ریلیف پیکج” کی مد میں ایک بڑی رقم غریب اور بیوہ خواتین میں تقسیم کی گٸ ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پراولی ٹرسٹ کی جانب سے چبگراں کے 60 گھرانوں میں فی کس پانچ ہزار روپے رمضان ریلیف پیلیج کے تحت تقسیم کیے گے جس پر اہلیان علاقہ نے پراولی ٹراسٹ کے روح رواں کرنل ریٹاٸرڈ مشتاق اور حاجی ثاقب نواز کی کوششوں کو سراہا ہے

الحمد اللہ تقریبا 60 مستحقین کو انکا حق دیا گیا جبکہ ہر ایک کو 5000 (پانچ ہزار) روپے دیئے گئے اور اس طرح یہ 300000 (تین لاکھ) کا پیکج کما حقہ مستحقین تک پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ پراولی ویلفیئر ٹرسٹ گزشتہ طویل عرصے سے اس علاقے سمیت پورے پاکستان میں ویلفیئر کے مختلف منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا چکا ہے جبکہ بہت سارے منصوبوں پہ کام بھی جاری ہے

۔پراولی ویلفیئر ٹرسٹ ایک ٹریڈ مارک بن چکا ہے اور عوامی سطح پہ اس کی کاوشوں کو سراہا جانے لگا ہے
گزشتہ روز چبگراں میں اس مد میں تین لاکھ روہے کی رقم تقسیم کی گی ہے تاہم دلچسپ بات ہے کہ رقم لینے والے کسی بھی شخص کی کوئی تصویر سامنے نہیں آ سکی ہے جس سے انکی عزت النفس کو کوئی خطرہ لاحق ہوتا یہی بات پراولی ویلفیئر ٹرسٹ کے لیے ایک اعزاز ہے ۔مقامی سطح سمیت ہر جگہ پہ پراولی ٹرسٹ اور کرنل (ر)مشتاق کا نام انتہائی عزت و احترام کے ساتھ لیا جاتا ہے۔۔۔۔وول نیوز