ایبٹ آباد (وول نیوز نیٹ ورک) محکمہ تعلیم ایبٹ آباد کے پندرہ افسران میں سے اے ڈی او سرکل لورہ محمد لیاقت عباسی نے بہترین کارکردگی میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرتے ہوئے ضلع بھر میں لورہ کا سر فخر سے بلند کر دیا

محمد لیاقت عباسی اس وقت اے ڈی او سرکل لورہ ہیں جہاں انہوں نے انتھک محنت کرتے ہوئے ضلع بھر کے تمام افسران کو پیچھے چھوڑ دیا ۔افسران کی کارکردگی رپورٹ کے گراف میں سرکل لورہ کا نام پہلے نمبر پر آ گیا

بہترین کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محمد لیاقت عباسی کو بہترین پرفارمنس پر سرٹفیکیٹ دیا ۔پہلی پوزیشن لینے پر تحصیل لورہ بھر سے اے ڈی او سرکل لورہ محمد لیاقت عباسی کے لیئے مبارکبادوں کا تانتا بندھا ہوا ہے

۔وول نیوز اہلیان تحصیل لورہ کی جانب سے اے ڈی او محمد لیاقت عباسی کو مبارکباد پیش کرتا ہے ۔