اسلام آباد(وول نیٹ ورک)پنجاب پولیس کی جانب تحریک لبیک کے سربراہ مولانا سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں تحریک کی جانب سے احتجاج کی کال دیئے جانے کی وجہ سے ٹریفک بری طرح جام ہو گیا ،موٹر ویز ،جی ٹی روڈز کی طرح راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی روڈ بلاک کر دہیے گے

پیر کو بہارہ کہو کے اٹھال چوک میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی ہے جبکہ احتجاجی مظاہرین نے مری کشمیر شاہراہ کو اٹھال چوک سے بلاک کر دیا اس دوران انتظامیئہ اور تاجر تنظیموں نے مظاہرین سے مذاکرات بھی کیئے تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے

رات گے اٹھال چوک سے مظاہرین کو ہٹانے کے لیئے پولیس نے شلینگ بھی کی تاہم آخری اطلاعات آنے تک مرکزی شاہراہ بدستور مظاہرین کے کنٹرول میں ہے دوسری جانب لورہ،مری ،گلیات اور آزاد کشمیر سے آنے اور جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

ٹریفک کی ایک بڑی تعداد روڈ پر پھنسی ہوئی ہے ۔لورہ سے آنے والی ایک مسافر بس کو بھی احتجاجی مظاہرین نے بہارہ کہو اٹھال چوک میں کھڑا کر رکھا ہے ۔ عملا اسلام آباد اور راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستے مکمل طور پر بند ہیں ،انتظامیہ کی جانب سے بھی شہریوں کو متبادل روٹس اختیار کرنے کی کوئی ہدایات نہیں دی گئی ہے

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر بھی اس گرفتاری کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا جا رہاہے تاہم وفاقی یا پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے ۔۔وول نیٹ ورک