اسلام آباد (وول نیٹ ورک) ملک بھر میں دو ہزار 135احتجاجی مظائرین کو گرفتار کیا گیا ،اسلام آباد سے 45،پنجاب سے1669افراد گرفتار ،گرفتار مظائرین کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج۔بدھ کو وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین دنوں سے جاری پرتشدد مظائروں کے بعد متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے 2 ہزار 135 افراد گرفتار کرلیےگئے جن میں سب سے زیادہ 1669 افراد پنجاب اور سندھ سے 228 افرادگرفتار کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا سے 193 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 45 افراد گرفتار کیےگئے جبکہ گرفتار افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کے مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔
