اسلام آباد(وول نیٹ ورک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جمعہ کو سوشل میڈیا فیس بک ،ٹوئیٹر،انسٹاگرام بند کرنے پر سوشل میڈیا یوزر سے معافی مانگ لی ۔اپنے وڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ معزرت خواہ ہوں کہ تین گھنٹو ں کے لیئے سوشل میڈیا بند کیا ۔ایسی اطلاعات تھیں کہ نماز جمعہ کے بعد تحریک لبیک والے سڑکوں پہ نکلیں گے ہم آئندہ سوشل میڈیا بند نہیں کرینگے آج سوشل میڈیا بند کرنے کی وجہ سے جمعہ سکون سے گزرا ملک بھر میں تحریک لبیک والے کہیں نہیں نکلے میں پاکستان کی پولیس اور رینجرز ،پنجاب و کراچی کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
