اسلام آباد(وول نیٹ ورک) نوشین حامد پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت عامہ و صدر انصاف وویمن ونگ کی اسلام آباد میں جدید طرز کی ڈائیگناسٹگ لیب کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

نوشین حامد نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ڈائیگناسٹک لیب ذیشان اعوان کو سراہتے ہوئے کہا کہ فارن انوسٹرز کے لیئے پاکستان میں صحت عامہ فیلڈ میں بہت سکوپ موجود ہے

انھوں نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کارڈز کا اجراء اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان بھر میں صحت کے مسائل کو کتنی اہمیت دیتے ہیں نوشین حامد کا مذید کہنا تھا کہ جلد ہی پاکستان بالخصوص اسلام آباد کو ہیلتھ ٹورازم کے طور پر متعارف کرایا جائے گا جہاں جدید طرز کی صحت کی سہولیات دستیاب ہوں گی اور دنیا بھر سے لوگ علاج کے لیئے پاکستان کا رخ کریں گے تقریب میں کورڈ ١٩ وبا سے متعلق معلوماتی گفتگو کرتے ہوئے نوشین حامد نے ماسک کے استمال اور میل جول میں مناسب فاصلہ رکھنے پر خصوصی زور دیا

اس موقع پر زبیدہ نائب صدر اسلام آباد وویمن ونگ اور عنبرین ترک سیکرٹری اطلاعات انصاف وویمن ونگ آذادکشمیر نے بطور مہمان شرکت کی جبکہ عنبرین ترک نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سی ای او ڈائیگناسٹک لیب ذیشان اعوان اور ان کے خاندان کو اس بہترین کاوش کے لیئے مبارکباد پیش کی جبکہ پروگرام کوارڈنیٹر عمر عباسی اور قاسم عباسی اور اسلام آباد ٹائیگر فورس کا بہترین پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا