لورہ(وول نیٹ ورک)
تحصیل میونسپل آفیسر لورہ ملک فراست اعوان کی ہدایت پر آج انفورسمنٹ آفسیر لورہ عمران خان تنولی نے اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ کے ہمراہ بازار کا دورہ کیا۔ بازار میں موجود جن دوکانداروں نے عوامی گذرگاہ،فٹ ہاتھ کو سامان رکھ کر لوگوں کے چلنے کےلئے بند کر دیا تھا آج وہ تمام سامان ضبط کر کے عوامی گزر گاہ کو کھول دیاگیا ہے۔فٹ ہاتھ پر تجاوزات ہونے کی وجہ سے بزرگ مرد وخواتین ٹریفک کی رش میں روڈ سے چلنے پر مجبور تھے۔جو کسی روڈ ایکسیٹنٹ کا وجہ بن سکتے تھے۔تمام دوکانداروں کو بار ہا مرتبہ از خود تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں آج آپریشن کیا گیا۔بازار میں موجود تمام دوکانداروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ عوامی گذرگاہ،فٹ پاتھ سے تجاوزات از خود ختم کر دیں بصورت دیگر ادارہ قانونی کاروائی کرتے ہوئے تمام سامان کو ضبط اور بھاری جرمانہ عائد کر سکتا ہے۔