لورہ! پولیس انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان مفاہمت،احتجاج ختم کر دیا گیا

لورہ (وول نیٹ ورک) لورہ بازار کے تاجروں اور ایس ایچ او لورہ ریاض خان کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ہے ۔لورہ بازار میں ہونے والے جرگے میں دونوں فریقین نے لورہ بازار میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے سمیت کسی بھی دوکاندار کو شکایت کا موقع نہ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے

گزشتہ دنوں پولیس کی جانب سے ریڑھی بان کے خلاف ہتک آمیز رویے کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج کو باہمی رضا مندی سے ختم کر دیا گیا ہے ایس ایچ او ریاض خان نے اس موقع پر کہا کہ قانون پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیئے بسا اوقات سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں تاہم پولیس اور تاجر برادری کا مقصد ایک ہونا چاہیے ۔جہاں کہیں تاجر برادری کے تحفظات ہونگے انہیں کھلے دل کے ساتھ سنا جائے گا اور بہتری کی تجاویز پر عمل درآمد بھہی ہوگا

اس موقع پر تاجر برادری کی جانب سے ندیم عباسی نے کہا کہ لورہ بازار انتہائی پر امن بازار ہے تمام تاجر برادری قواعد کو فالو کرتی ہے تاہنم تاجروں کے حقوق اور عزت النفس کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ،گزشتہ دنوں ہونے والے ناخوشگوار واقعہ پر ردعمل فطرتی تھا تاہم تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو گے ہیں ۔پولیس کو ہمارا تعاون ہر وقت حاصل رہے گا ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں