وزیر اعلیٰ محمود خان کا ہیلی کاپٹر اتر نہ سکا آئی ٹی سٹی کے لیئے ڈھیری رکھالہ کا فضائی جائزہ ،وی وی آئی پی موومنٹ سے قبل انتظامیہ کی دوڑیں،ٹی ایم اے لورہ نے علاقے میں جراثیم کش اسپرے بھی کیا۔

اسلام آباد(اصغر چوہدری)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواء محمود خان تحصیل لورہ کے علاقے ڈھیری رکھالہ میں آئی ٹی سٹی کے لیئے سائٹ کا معائنہ کرنے پہنچے تاہم ہیلی پیڈ ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر لینڈنگ نہ کر سکا ،فضائی جائزہ لیا گیا ،حویلیاں سائٹ کو غیر موزوں قرار دیا گیا جبکہ ضلع ہری پور کے مکھنیال رینج یا ضلع ایبٹ آباد کے علاقے تحصیل لورہ میں سٹیٹ اف آرٹ انفارمیشن ٹیکنیالوجی سٹی بنائے جانے کا امکان ۔جمعرات کو وول نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے ڈھیری رکھالہ میں مزکورہ جگہ کا معائنہ کرنا تھا تاہم ہیلی پیڈ ممکنہ طور پر لینڈنگ کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے فضائی جائزہ لیا گیااور علاقے کی تصاویر بھی بنائی گئیں ہیں

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت انفارمیشن ٹیکنیالوجی کی فیلڈ میں انقلاب بپا کرنے کے لیئے تقریبا آٹھ ہزار کنال کے رقبے پر آئی ٹی سٹی کے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے ۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ حویلیاں میں تجویز کیئے جانے والے رقبے کو زرعی رقبہ قرار دیکر فحال مسترد کیا گیا ہے جبکہ ضلع ہری پور کی حدود مکھنیال رینج بھی زیر غور ہے تاہم تحصیل لورہ کی یونین کونسل پھلہ کے علاقے ڈھیری رکھالہ کو اس لیئے بھی موزوں قرار دیا جا رہا ہے کہ یہاں کو موسم بھی بہتر ہے جبکہ اسلام آباد کا زمینی فاصلہ بھی کم ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈھیری رکھالہ کو ترجیح دینے کی وجہ بھی یہی قرار دی جا رہی ہے کہ اتنے بڑے رقبے میں آبادی بھی نہ ہونے کے برابر ہے اور رقبہ ایکوائر کرنے میں بھی مشکلات درپیش نہیں ہونگی

علاوہ ازیں گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے ڈھیری رکھالہ میں مزکورہ سائٹ کو طویل وزٹ کیا اور اس دوران محکمہ مال کے حکام بھی موجود تھے ۔گزشتہ روز ہی وزیر اعلیٰ محمود خان کے ممکنہ دورہ کے لیئے ہیلی پیڈ بھی بنایا جبکہ ٹی ایم او لورہ ملک فراست اعوان کی سربراہی میں ٹی ایم اے لورہ کی ٹیموں نے وی وی ۤآئی پی موومنٹ سے قبل پورے علاقے میں جراثیم کش اسپرے بھی کیا اور تھانہ حویلیاں،تھانہ ناڑہ اور تھانہ لورہ کی پولیس بھی علاقے میں وی وی آئی پی موومنٹ سے قبل موجود رہی ۔

دوسری جانب ضلع ایبٹ آباد کی پسماندہ تصور کی جانے والی تحصیل لورہ میں یہ آئی ٹی سٹی بنتی ہے تو علاقے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو جائے گا اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو سکتے ہیں ۔تحصیل لورہ کی مقامی آبادی مسلسل اسے ویلکم کرتی چلی آ رہی ہے

اس حوالے سے مقامی ایم پی اے نذیر احمد عباسی نے وول نیوز کے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہی ترقی ہے اور انشاء اللہ تحصیل لورہ میں مسلسل ترقی ہو رہی ہے اور ترقی کی نئی راہیں بھی کھلنے لگی ہیں ۔آئی ٹی سٹی کے حوالے سے محکمانہ کام جاری ہے جلد علاقے کو بڑی خوشخبری ملنے والی ہے تاہم جب تک چیزیں سو فیصد مستند نہ ہو جائیں میں دعوے کرنے کا عادی نہیں ہوں ،بلکہ دعووں کے بجائے عملی کام پر یقین رکھتا ہوں۔وول نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

وزیر اعلیٰ محمود خان کا ہیلی کاپٹر اتر نہ سکا آئی ٹی سٹی کے لیئے ڈھیری رکھالہ کا فضائی جائزہ ،وی وی آئی پی موومنٹ سے قبل انتظامیہ کی دوڑیں،ٹی ایم اے لورہ نے علاقے میں جراثیم کش اسپرے بھی کیا۔” ایک تبصرہ

  1. اسلام علیکم جناب..
    میرا نام سید مہتاب حسین شاہ ہے اور میرا تعلق گہوڑا سیداں سے ہے…
    مہترم میں عرصہ 2 سال سے دبئی میں مقیم ہوں اور اج میں ایک بہت ہی اہم موضوع پے روشنی ڈالنا چاہتا ہوں. ہمیں جو پل لورہ سے ملا تا ہےاس کی تعمیر تو ہوئی لیکن اس میں اس قسم کی کمی چہوڑ دی گئی گہ ہمارے لئے وہ ہمیشہ کیلئے پریشانی کا باعث بن گیا ہے.آپ کی آواز سے ہمارے بہت سارے مسائل حل ہوے ہیں اور آگے بہی ہوتے رہیں گے،(انشااللہ) . لیکں اس مسئلے کا حل بہی بہت ضروری ہے تاکہ ہمارے لئے بہی ندی پار تعمیر و ترقی میں آسانی پیدا ہو جو کہ اس پل کے صحیح کرنے پر منحصر ہے.
    اس پل کا بارہا سروے کیا جا چکا ہے لیکن ابہی تک عملی کا م کے دور دور تک کوئی امکان نظر نہیں آ رہے…
    میں امید کرتا ہوں وول نیوز نے جیسے پہلے آواز اٹہا کر بہت سے مسائل کو نا صرف اجاگر کیا بلکہ بہت سے مسائل حل بہی کروائے ٹہیک اسی طرح اس مسئلے کو بہی حل کروایا جائے گا..
    اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو.
    واسلام

اپنا تبصرہ بھیجیں