لورہ(وول نیٹ ورک) رمضان المبارک میں الخدمت فاونڈیشن پاکستان نے ملک بھر میں ریلیف پیکیجز نقدی اور راشن کی صورت میں مستحق گھرانوں تک مکمل رازداری کے ساتھ پہنچائے اسی تناظر میں الخدمت فاونڈیشن یونین کونسل سیر غربی تحصیل لورہ میں مخیرحضرات کے تعاون سے 140 سے زائد گھرانوں میں ساڑھے چھ لاکھ روپے مالیت کا راشن اور نقدی انتہائی رازداری کے ساتھ تقسیم کیئے ۔

تاکہ مستحق گھرانے اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھتے ہوئے عید کا تہوار اپنے بچوں کے ساتھ خوشی سے منا سکیں اس حوالے سے الخدمت فاونڈیشن سیر غربی کے صدر شاکر عباسی اور دیگر رضا کاروں نے مسلسل محنت کے ساتھ ڈیٹا بینک مرتب کیا اور پیکیجز کی تقسیم کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل کیا ۔۔وول نیٹ ورک