ڈی پی او ظہور بابر آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ،عید الفطر کے موقع پر لاک ڈاون کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں میں تعریف اسناد اور کیش ریوارڈ تقسیم کیے۔

ایبٹ آباد(وول نیٹ ورک)ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی زیر صدارت ایبٹ آباد پولیس کے افسران کا اجلاس، گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ، مزید بہتری لانے کی ہدایات، ضلعی پولیس سربراہ نے عید الفطر کے موقع پر لاک ڈاون کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں میں تعریف اسناد اور کیش ریوارڈ تقسیم کیے۔
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفس ایبٹ آباد میں ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات خان، ایس پی انوسٹگیشن محمد اشتیاق، جملہ ڈی ایس پی صاحبان، ایس ایچ اوز،تفتیشی افسران اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دورا ن گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد پولیس نے گزشہ ماہ اپریل میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 51کلو847 گرام چرس، 3کلو761 گرام ہیروئن، 399بوتل شراب، 1.375 گرام آئس کی برآمدگی عمل میں لائی اسی طرح غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران، 34پستول، 07 شاٹ گن، 01 رائفل، اور 515 کارتوس قبضہ پولیس کرتے ہوئے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے اسی طرح مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 15مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ 10سہولت کاروں کے خلاف بھی مجرمان اشتہاریوں کو پناء فراہم کرنے پر مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے۔


میٹنگ سے خطاب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے تمام ایس ایچ اوز کو انسدادی کاروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایات دی مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور ان کے شناختی کارڈز، بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کے حوالے سے متعلقہ اداروں سے خط و کتابت کرنے اور مجرمان اشتہاریوں کے سہولت کاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات دیں، ضلعی پولیس سربراہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اس حوالے سے کریک ڈاون جاری رکھنے کی ہدایات دیں میٹنگ کے دوران اہم مقدمات میں مطلوب ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے حوالے سے خصوصی اقدامات عمل میں لانے کی ہدایات دیں ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس افسران کو سائلین سے اخلاق سے پیش آنے، ترجیح بنیادوں پر عوامی مسائل کے حل اور مظلوم افراد کی حقیقی معنوں میں دادرسی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔


اجلاس کے دوران ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ سیاحتی علاقوں میں سیزن شروع ہونے والا ہے اس حوالے سے سکیورٹی امور بہتر رکھتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے ہمراہ مشترکہ پلان مرتب کیا جائے اور اس حوالے سے سیزین کے دوران ٹیورسٹ پولیس کو فعال کیا جائے سیاحتی علاقوں اور ان علاقوں کی طرف جانے والے راستوں پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے اور انہیں کسی بھی قسم کی تکلیف یا مشکل کا سامنا نہ کرنے پڑے۔


اجلاس کے دوران ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے عید الفطر کے موقع پر لاک ڈاون کے دوران بہترین خدمات کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں میں تعریف اسناد اور کیش ریوارڈ تقسیم کیے ضلعی پولیس سربراہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں کو تمام افسران کے لیے مشعل قرار دیا اور خراج تحسین پیش کیا کہ عید کے دوران اپنوں سے دور عوام کے جان و مال کا تحفظ اور کورونا وائرس کے متعلق حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اپنی جان ہتھیلی پر رکھتے ہوئے فرض کی ادائیگی میں پیش پیش رہے، ضلعی پولیس سربراہ سے تعریفی اسناد وصول کرنے والے پولیس افسران کو ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان، ایس پی انوسٹگیشن محمد اشتیاق اور دیگر افسران نے مبارک باد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں