ایبٹ آباد پولیس نے سیاحوں کی سہولت، تحفظ و رہنمائی کے لیے ٹیورسٹ پولیس کا آغاز کر دیا

نتھیاگلی(وول نیٹ ورک)
ایبٹ آباد پولیس نے سیاحوں کی سہولت، تحفظ و رہنمائی کے لیے ٹیورسٹ پولیس کا آغاز کر دیا، نتھیاگلی میں ٹیورسٹ فیسلیٹیشن سنٹر کا قیام بھی عمل لا دیا گیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی، ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان اور ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز ملک اعجاذ نے ٹیورسٹ پولیس کے جوانوں کو گلیات روانگی سے قبل بریفنگ دی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث سیاحت پر لگائی جانے والی پابندی کے اختتام اور سیاحتی سیزن شروع ہونے پر ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں سیاح ایبٹ آباد کا رخ کرتے ہیں اس حوالے سے سیاحوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی سہولیات اور رہنمائی کے لیے گزشتہ عرصہ کی طرح رواں سال سیاحتی سیزن میں ٹوررسٹ فورس مقامی و غیر ملکی سیاحوں کو سیکیورٹی، گائیڈنس اور موسم کی صورتحال سے باخبر رکھے گی۔فورس کو ٹریک سوٹ طرز کا یونیفارم دیا گیا ہے فورس کو ہیوی بائیک بھی فرائم کر دی گئیں ہیں۔ اس نئی ٹورسٹ فورس نے اپنی ٹریننگ کا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔ ٹیورسٹ فورس کو سیاحوں کے لیے گائیڈ لائنز سمیت ہنگامی حالات سے بچاؤ کی ٹریننگ بھی دی گئی ہے
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہر سال بڑی تعداد میں مقامی و غیر ملکی سیاح سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں۔ ٹورسٹ پولیس کی بہتر کارکردگی, مثبت رویوں, جدید طریقوں اور سوشل میڈیا کے مثبت اور تعمیری استعمال کے ذریعے ایبٹ آباد کے سیاحتی, ثقافتی, تاریخی اور مشہور مقامات سمیت ایبٹ آباد میں موجود بلند ترین چوٹیوں کی بہتر انداز میں تشہیر ہو سکے گی. جس کے ذریعے دنیا بھر کے سیاحوں کو ایبٹ آباد کی طرف متوجہ کیا جاسکتا ہے جس سے ملکی بالخصوص ایبٹ آباد کی نہ صرف معیشت میں استحکام آئے گا بلکہ بے روزگاری میں کمی بھی لائی جا سکتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں