ایبٹ آباد کی تاجر برادری کی ایس ایس پی ٹریفک سے ملاقات۔

ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک)فوارہ چوک سے کمپلیکس تک ٹریفک کی روانی کا مسئلہ حل کیاجائے تاجروں کا ایس ایس پی ٹریفک سے ملاقات کے دوران مطالبعہ۔


تفصیلات کے مطابق آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آبادکے وفد نے ایس ایس پی ٹریفک قمرحیات خان سے ملاقات کی۔ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کو چارج سنبھالنے پر تاجروں نے مبارکباد پیش کی۔آل ٹریڈرز فیڈریشن علی اصغر گروپ کے جنرل سیکرٹری خالداسلم اعوان اور سینئر نائب صدر حاجی شہزادگل کی قیادت میں ایبٹ آباد کے تاجروں نے ملاقات میں شہر میں اور شاہراہ ریشم پر موجود ٹریفک مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گ

یا اور ان مسائل کے حل کے لیے ٹریفک پولیس اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کراتے ہوئے ساتھ مل کر تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔آخر میں ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے کہا کہ تاجر اور ٹریفک پولیس مل کر کام کرے تو شہر میں ٹریفک مسائل پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔
ترجمان ایبٹ آباد ٹریفک پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں