اسلام آباد(وول نیوز ڈیسک) مارخور ٹرافی کے لیے ایم سی سی کے پی کے ٹائیگرز سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا گیا ٹیم اونر عدیل قیصر عباسی جبکہ آئیکون پلیئر طاہر نزیر ہیں, ٹیم کیپٹن ہمایوں شاہ اور ٹیم کوچ کرکٹر عمران نذیر ہونگے۔





ڈائمنڈ پلیئر میں اٹک کے ممبران خان اور مردان سے فرہاد ابدالی جبکہ گولڈ پلیئر میں جہلم سے سرمد حمید گجرات سے صنم اقبال اور علی ریلوے راولپنڈی سے ہونگے. سلور پلیئر میں ہمایوں شاہ لورہ, حاجی مانی راولپنڈی, صغیر خان پٹھان چکوال, سجاول ریاض ایبٹ آباد, حیدر علی ڈی جی خان شامل ہیں۔









ایمرجنگ پلیئر میں محمد یاسین پشاور اور حمزہ خان جدون ایبٹ آباد سے شامل ہیں, ٹیم کے برانڈ ایمبیسڈر عامر سیف کیانی شامل ہیں, گزشتہ روز مارخور ٹرافی میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے……