لورہ میں تحفظ ختم بنوت ﷺ و دفاع صحابہ رض کانفرس اتوار کو ہو گی

لورہ (وول نیوز ڈیسک) سنی رابطہ کونسل تحصیل لورہ کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت ﷺ و دفاع صحابہ رض کانفرس کل اتوار کو مسلم اکیڈمی گراؤنڈ لورہ میں ہوگی جس میں غازی علامہ اورنگزیب فاروقی کلیدی خطاب کرینگے جبکہ مفتی نادر خان صاحب, مولانا مجیب الرحمن صاحب اور مولانا جہانگیر عباسی صاحب کا خطاب ہوگا. کانفرس صبح 9 بجے سے شام پانچ بجے تک ہوگی. سنی رابطہ کونسل تحصیل لورہ نے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے…..

اپ ڈیٹ ! علاوہ ازیں اتوار کو مسلم اکیڈمی گراونڈ لورہ میں عظیم الشان تحفظ ختم بنوت ﷺ و دفاع صحابہ کانفرس منعقد ہوئی جو کہ لورہ کی تاریخ کا ایک بڑا اجتماع قرار دیا جا رہا ہے ،تحصٰل لورہ کے مختلف گاوں اور یونین کونسلز سے بڑی تعداد میں عاشقان مصطفیٰﷺ قافلوں کی صورت میں کانفرس میں شریک ہوئے

مسلم اکیڈمی گراونڈ لورہ میں غازی علامہ اورنگزیب فاروقی ختم بنوتﷺ و دفاع صحابہ رض کانفرس سے خطاب کر رہے ہیں

کانفرس سے غازی علامہ اورنگزیب فاروقی ،مفتی نادر خان ،قاری مجیب الرحمن صاحب،مولانا جہانگیر عباسی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا اور ختم بنوتﷺ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا عہد کیا اس موقع پر کلیدی خطاب علامیہ اورنگزیب فاروقی صاحب کا رہا ہے ،تحصیل لورہ کی عوام اپنے محبوب قائد کو دیکھنے کے لیئے بڑی تعداد میں جلسہ گاہ میں موجود رہی ۔ اس موقع پر غازی علامہ اورنگزیب فاروقی نے طلبہ کی دستار بند ی بھی کی ۔

کانفرس کے منتظمین نے بہترین انتظام کر رہے تھے جبکہ دوسری جانب انتظامیہ نے بھی سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظام کر رہے تھے تاہم پنڈال میں سیکیورٹی کی ذمہ داری سنی رابطہ کونسل تحصیل لورہ کے رضاکاروں کے ذمے تھی ۔۔۔۔وول نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں