ایبٹ آباد(وول نیٹ ورک) ضلعی پولیس سربراہ نےعوام سے منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے سوشل بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش ہمارے جوانوں کی رگوں میں زہر گھول رہے ہیں منشیات کے خاتمے، منشیات فروشوں کی گرفتاری میں عوام تعاون کرے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف ایبٹ آباد پولیس کا کریک ڈاون گزشتہ ما ہ مئی کے دوران منشیات فروشوں کے خللاف کاروائیوں میں ایبٹ آباد پولیس نے ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات کی حدود سے چرس، ہیروئن، شراب سمیت خطرناک اور جان لیواء نشہ آئس کی بھاری مقدار برآمد کی ہے۔58منشیات فروشوں کی گرفتاریوں کے ساتھ ان منشیات فروشوں سے 67.348کلو گرام چرس، 17کلو 069گرام ہیروئن، 576گرام آئس اور 371بوتل شراب کی برآمد کی گئی جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف شہر کے مختلف تھانہ جات میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے گرفتار منشیات فروشوں میں خاتون منشیات فروش بھی شامل ہے جو کہ شہر کے بڑے تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل میں ملوث تھی گرفتار منشیات فروشوں سے تفتیش کے دوران ایسے افراد کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائیوں کا دائرہ بڑھایا گیا ہے اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد کا کہنا تھا کہ منشیات فروش ہمارے جوانوں کی رگوں میں زہر گھول رہے ہیں منشیات کے خاتمے، منشیات فروشوں کی گرفتاری میں عوام تعاون کرے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد کا سوشل بائیکاٹ کریں اوراور ایسے افراد کو رہائش اور سہولت فراہم نہ جائے تاکہ شہر سے منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔
