ٹریفک وارڈنز لورہ ان ایکشن!کمسن موٹرسائیکلسٹ اور اوور لوڈنگ کے حامل گاڑیوں کو جرمانے

لورہ(وول نیٹ ورک)ایبٹ آباد ٹریفک وارڈنز تحصیل لورہ کے جانب سے کمسن اور بغیر ہلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والے نوجوانوں اور ریت و بجری بغیر کسی ترپال کے لانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی مہم شروع کر رکھی ہے

اس مہم کے دوران ٹی او لورہ ہارون عباسی اور ثاقب عباسی نے متعدد کمسن موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو روکا اور ان کو جرمانے کیئے جبکہ ہلمٹ کا استعمال نہ کرنے پر سخت سرزنش بھی کی ان نوجوانوں کے والدین کو بھی کہا گیاہے کہ اپنے کم سن بچوں کو موٹرسائیکل چلانے نہ دیا جائے

علاوہ ازیں عوامی شکایات پر مختلف لوڈنگ گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی جو کہ ریت بجری اور خاکہ بغیر کورننگ کےلا رہے تھے ۔متعدد کو جرمانے بھی کیئے گے اور انہیں افسران بالا کے حکم کے مطابق اگاہی بھی دی گئی ۔عوامی سطح پر ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی کو خاصا سراہا گیا ہے ۔۔۔وول نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں