ایبٹ آباد(وول نیٹ ورک)
نواں شہر پولیس کی کاروائی میرا مندروچھ میں 13 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے باپ بیٹا گرفتار تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ نواں شہر کی حدود میرا مندروچھ کے رہائشی محمد نیاز کے 13 سالہ لڑکے کو ریاض ولد قلندر اور حذیفہ ولد ریاض نے بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد زہر دے دی جس وجہ سے لڑکے کی موت واقع ہو گئی مدعی کی رپورٹ پر تھانہ نواں شہر میں جرم 302/377/34 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی ۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان مدعی مقدمہ کے بھائی اور بھتیجا ہیں وقوعہ کے بعد ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او نواں شہر کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات صادر فرمائے تھے جس پر فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ نواں شہر منتقل کر دیا گیا جبکہ قتل ہونے والے لڑکے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔