اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل بشیر شاہ پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

ہری پور(وول نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ہری پور کے رہائشی بشیر شاہ کو پورے قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ شمس کالونی اسلام آباد کے ایریا سی ٹی ٹی آئی کالج کے پاس سروس روڈ پر دو پولیس اہلکار ہری پور کارہائشی بشیر شاہ ہیڈ کانسٹیبل اوراسکا دوسرا ساتھی اشتیاق رانجھا ہیڈ کانسٹیبل جوکہ تھانہ شمس کالونی کی ایگل ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے دو نامعلوم مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کر دی جس کی وجہ سے دونوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے جنکی ڈیڈ باڈیز کو پمز ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں پر پوسٹمارٹم کے بعد ضابطہ کی کاروائی مکمل کرتےہوئے انکی نعشیں اسلام آباد پولیس لائن روانہ کی گئیں جہاں پر انکی نماز جنازہ ادا کرنےکے بعد انکی نعشوں کو آبائی علاقوں کوروانہ کردیا گیا ہری پور سے تعلق رکھنے والے بشیر شاہ سکنہ محلہ جمعہ آباد کچھی روڈ نور کالونی کی نماز جنازہ ادا کرنےکے بعد پورے قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے اعلی افسران کے علاوہ تاجروں علمائے کرام اساتذہ عمائدین علاقہ کےعلاوہ زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نےشرکت کی اور مرحوم کےبلند درجات کےعلاوہ پسماندگان کےصبرجمیل کے لیے دعا بھی کی جبکہ اسلام آباد پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے بشیر شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑہائیں اورسلامی پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں