ایبٹ آباد پریس کلب و ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس (اے یو جے) نے وفاقی دارلحکومت کے سینئر صحافی اصغر چوہدری اور ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک (وول) کے خلاف سوشل میڈیا پہ منظم مہم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئےذمہ داران اور انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے .

متفقہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی پروگرام کی کوریج نہ ہونے کی پاداش میں کسی صحافی کے خلاف مہم آئین پاکستان کے منافی ہے, ہزارہ بھر میں پہلی بار دیکھا گیا ہے کہ خبر شائع نہ کرنے کی پاداش میں صحافی کی کردار کشی کی جا رہی ہے .بیان میں کہا گیا ہے کہ اخلاق باختہ مہم چلانے کے ذمہ داروں کو بے نقاب ہونا چاہیے اور کونسل کے ذمہ داران کو بھی اس کی تحقیقات کرانی چاہیں کہ اگر ان کے کارکن نہیں تو یہ کون لوگ ہیں..اگر مزکورہ صحافی کی کسی خبر, بیان یا پروگرام پہ کسی شخص یا ادارے کو تحفظات لاحق ہیں تو اس کی شکایت کے لیے متعلقہ فورمز موجود ہیں, صحافی معاشرے کا آئینہ ہے, جبرا کسی صحافی کو کام سے روکنے پہ مجبور کرنا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے. صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے. متفقہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ مرتکب افراد کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائے .متفقہ بیان میں سول سوسائٹی کے کردار کو سراہا گیا ہے….