پیسکو لورہ کا اسکینڈل! لائن لاسز سے نکلنے کے لیئے صارفین کی جیبوں پہ بھاری ڈاکہ

لورہ(اصغر چوہدری)پشاور الیکڑک سپلائی کمپنی (پیسکو) سب ڈویژن لورہ کی جانب سے یکمشت بلنگ کے خلاف ڈھیری کیالہ کے صارف نے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کا دروازہ کھٹکٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈھیری کیالہ کے ایک صارف کی جانب سے پیسکو لورہ کے خلاف ایک شکایت درج کرائی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیسکو اہلکاروں نے سارا سال میٹر ریڈنگ نہ کرتے ہوئے محض 10 یونٹس تک کا بل بھیجا جبکہ اپریل میں سارے یونٹ جو کہ 1600 سے زائد ہیں کا بل مجموعی طور پر 46 ہزار روپے کا بھیج دیا ۔وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لیئے منظور کر لیا ہے ۔

واضح رہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے لائن لاسز سے نکلنے کے لیئے ایک آسان راستہ تلاش کر لیا ہے جس میں صارفین کو ماہانہ بل محض 20/30 یونٹس کے بھجوائے جاتے ہیں جن کا سلیب انتہائی کم ہوتا ہے جبکہ مالی سال کے اختتام سے قبل یکمشت ہزاروں یونٹس کو بل بھجوا دیا جاتا ہے جو کہ مہنگا ترین سلیب کی شکل میں وصول ہوتا ہے اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مزکورہ صارف کو اگر سال بھر حقیقی ریڈنگ کے مطابق بجل بھجوایا جاتا تو پورے سال کا بل تقریبا 15 ہزار کے لگ بھگ ہوتا تاہم یکمشت بل بھجوانے سے سلیب نے اسے 46 ہزار تک پہنچا دیا ہے ۔۔۔۔وول نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں