اسلام آباد(اصغر چوہدری)ہری پور کے خان برادران نے میدان مار لیا،وزیر اعظم سے اربوں روپے مالیت کے ڈیجیٹل سٹی کا منصوبہ منظور کرا لیا گیا۔گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر عمر ایوب،اکبر ایوب خان،ارشد ایوب خان اور یوسف ایوب خان نے ملاقات کی جس میں ضلع ہری پور کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکیمل کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔اس ملاقات میں خاص بات اس منصوبے کی منظوری ہے جس کی لاگت ایک ارب 31 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے ۔ڈیجیٹل سٹی کے قیام سے ضلعے میں 40 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہونگے

اس حوالے سے یوسف ایوب خان نے میڈیا کو اس کامیابی سے متعلق اگاہ بھی کیا ۔انہوں نے وزیر اعظم سے پی ٹی سی ایل اور ٹی آئی پی کے ملازمین سے مطلق بھی بات کی جبکہ وزیر اعظم نے ہری پور میں سیاحت کے فروغ پہ بھی تجاویز کا خیر مقدم کیا ۔زرائع کے مطابق ملاقات میں ہری پور اسلام آباد کو ملانے کے لیئے ایک ٹنل کی تجویز بھی دی گئی تھی ۔

دوسری جانب خیبر پختونخواء کی حکومت کی جانب سے تحصیل لورہ کے علاقے ڈھیری رکھالہ میں ڈیجیٹل سٹی یا آئی ٹی سی کے منصوبے کے حوالے سے بھی ابہام دور ہو گیا ہے ۔قبل ازیں ڈھیری رکھالہ کے علاقے کو موزوں ترین قرار دیا جا رہا تھا اور صوبائی حکومت اور محکموں کی جانب سے زمین کی نشاندہی بھی کی جا چکی تھی ۔

ڈھیری رکھالہ کی لوکیشن اس لیئے بھی اہم تھی کہ یہاں سے راولپنڈی ،اسلام آباد کی مسافت محض منٹوں کی تھی جبکہ ہری پور اور ایبٹ باد کے ساتھ بھی لنک تھا ۔مقامی آبادی کی جانب سے اس منصوبے کے حق کے لیئے آوازیں بھی بلند ہوئیں تھیں تاہم خان برادران کی جانب سے اس منصوبے کے اصول کے لیئے کی جانے والی سرتوڑ کوششیں بااور ثابت ہوئیں ہیں اور ہری پور کے عوام کو ایک بڑا منصوبہ مل گیا ہے

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل خان برادران نے ترجیحات میں سرفہرست ڈیجیٹل سٹی کو رکھا گیا تھا اور اس حوالے سے تمام ہوم ورک بھی مکمل کر لیا گیا تھا ۔مجوزہ منصوبہ این آرٹی سی ہری پور میں یہ لگے ہیں ۔وول نیوز