فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیئے جماعت اسلامی لورہ کا امدادی کیمپ

لورہ (وول نیٹ ورک) جماعت اسلامی و الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے فلسطین امدادی کیمپ کا انعقاد, شہریوں نے بڑھ چڑھ کے فلاحی سرگرمی میں حصہ لیا. تفصیلات کے مطابق پیر کو جماعت اسلامی تحصیل لورا اور الخدمت فاؤڈیشن تحصیل لورا نے لورا مرکزی بازار میں (فلسطین امدادی کیمپ)
لگایا

جس میں زندہ دلان لورا نے بھرپور تعاون کیا یاد رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان نے اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ علاقوں اسکولوں ہسپتالوں کی دوبارہ تعمیر و بے گھر فلسطینیو ں کو راشن اور روز مرہ کی دیگر اشیا کو پہنچانے کا کام شروع کیا ہے اس سلسلے میں پورے ملک میں کیمپ لگا کر مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد جمع کی جارہی ہے.

لورہ میں کیمپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ركن شفیق الرحمن و قاصد عباسی و وجاہت امتیاز عباسی و دیگر نے کہا کہ آپ کا دیا ہوا ایک روپیہ بھی ہمارے پاس امانت ہے اور اسے غزہ کے بھاییوں تک پہنچایا جاۓ گا ,عوام کی جانب سے بھی بھرپور کا اعتماد کیا گیا …وول نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں