ایبٹ آباد کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل !کیڈٹ محمد نواز ایس ایچ او لورہ

ایبٹ آباد(وول نیٹ ورک) ضلعی پولیس کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا گیا ۔کیڈٹ محمد نواز ایس ایچ او لورہ جبکہ ریاض خان کوہستانی کو آر آئی پولیس لائن لگا دیا گیا ۔منگل کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر عارف تنولی و انسپکٹر نذر کو تھانہ حویلیاں و آر آئی پولیس لائن سے کلوز ٹو لائن کر دیا گیا ہے

سب انسپکٹر طاہر سلیم کو ایس ایچ او کینٹ سے تبدیل کرکے ایس ایچ او میر پور سب اسنپکٹر عبد الغفور کو ایس ایچ او شیروان سے تبدیل کرکے ایس ایچ او حویلیاں سب انسپکٹر رفیق کو ایس ایچ او کینٹ ،سب اسنپکٹر شہریار کو ایس ایچ او شیروان لگایا گیا ہے ،ایس ایچ او میرپور عاصم بخاری کو کلوز ٹو لائن کیا گیا ہے ۔۔۔وول نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں