لورہ(وول نیٹ ورک)ایس ایچ او لورہ کیڈٹ محمد نواز نے تھانہ لورہ کا چارج سھنبال لیا. تعارفی میٹنگ میں منشیات فری لورہ, قبضہ مافیا اور فیک سوشل میڈیا اکاونٹس کے خلاف کاروائی ترجیحات قرار دیا. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ لورہ نے تاجر برادری, سول سوسائٹی اور میڈیا کے نماہندوں سے تعارفی میٹنگ کی جس میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تھانہ لورہ عام آدمی کے لیے ریلیف کا دروازہ ہوگا

قانون کی حکمرانی کے لیے ہر مثبت تجویز کو خندہ پیشانی سے قبول کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے افسران بالا کا بھی حکم ہے کہ منشیات فروشی کے حوالے سے زیرو ٹاہلرنس ہوگی, جبکہ فیک سوشل میڈیا اکاونٹس کے زرہعے شرفاء کی پگڑیاں اچھالنے والوں کے خلاف ساہبر کرائم ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی, شہری بلا تردد اپنی شکایات بھجواہیں

مزید براں انہوں نے کہا کہ زمین جاہیدار اور قبضوں کے خلاف بھرپور کاروائی ہوگی, انہوں نے تھانہ لورہ کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ جہاں بھی غیر قانونی کام ہورہا ہو اس کی نشاندہی کریں پولیس مایوس نہیں کریگی, ہم نے فرینڈلی پولیس کلچر کو پروان چڑھانا ہے. ملاقات میں تاجر برادری کے نمائندوں سمیت صحافیوں نے شرکت کی……