وائس آف لورہ نے فیس بک پیج اور یو ٹیوب چینل لانچ کرنے کے بعد اب الحمداللہ ایک کامیاب ویب سائٹ ڈیزائن کر لی ہے۔ تحصیل لورہ کی تاریخ میں یہ پہلی کامیاب صحافتی ویب سائٹ ہے اس عظیم کامیابی پہ میں چوہدری محمد اصغر صاحب اور وائس آف لورہ نیوز نیٹ ورک کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
کسی بھی معاشرے میں میڈیاکا کردار ہمیشہ سے انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے۔جدید جمہوری قومی نظام میں اسے ریاست کا چوتھا ستون تصور کیا جاتا ہے ۔ معاشرے کی مضبوط اور مؤثر کردار سازی میں اسے ناگزیر اہمیت حاصل ہے۔ آج کی دنیا میں میڈیا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ خوراک اور لباس۔ ویسے تو ملکِ پاکستان بشمول تحصیل لورہ میں کئی نامور اور سینئر صحافی حضرات موجود ہیں جو شعبہ صحافت میں قلم کے ذریعے اپنی علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے میں مصروف عمل ہیں مگر انہی ستاروں میں ایک نہایت ہی نفیس اور روشن ستارہ چوہدری محمد اصغر صاحب بھی ہیں، جو کسی تعارف کے محتاج نہیں وہ اپنے وائس آف لورہ چینل کے ذریعے اپنی مٹی سے وفاداری کا علم بلند کر رہے ہیں اور عوامی مسائل اور اپنے علاقے کی پسماندگی کے خلاف وائس آف لورہ کے ذریعے جہاد کر رہے ہیں۔ چوہدری محمد اصغر صاحب شعبہ صحافت میں رہتے ہوئے سنجیدگی سے ایک غیر جانبدارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے اپنے چینل کے ذریعے علاقائی اور عوامی مسائل پر آواز بلند کر کے اپنے علاقے سے وفاداری کا اہم رول ادا کر رہے ہیں اور بلخصوص بیرون ملک مقیم تحصیل لورہ کے لوگوں کو علاقائی نیوز سے اپڈیٹ کر رہے ہیں۔ ہمیں چوہدری محمد اصغر صاحب جیسے منجھے ہوئے سینئر صحافی حضرات پر فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں دن دوگنی رات چوگنی ترقی اور کامرانی نصیب فرمائے اور تحصیل لورہ کے عوامی مسائل اجاگر کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں۔ آمین
