لورہ(وول نیٹ ورک) ایبٹ آباد ٹریفک وارڈنز تحصیل لورہ کے اہلکاروں بشمول ٹی او لورہ ہارون عباسی اور ثاقب عباسی پولیو ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینے لگے ۔گزشتہ روز بی ایچ یو دناہ میں دونوں اہلکار پولیو ڈیوٹی پر رہے ۔واضح رہے کہ ضلع میں پولیو مہم کے سلسلے میں ضلعی پولیس حکام نے پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے غیر معمولی اقدامات کر رکھے ہیں جسکی وجہ سے ٹی او ز لورہ کی بھی 11 جون تک پولیو ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔۔وول نیٹ ورک
