ٹریفک وارڈنز لورہ کی موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کاروائی،متعدد بند

ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی خصوصی ہدایت پر عوامی شکایات کی روشنی میں ایس ایچ او لورہ کیڈٹ محمد نواز کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس لورہ کا بغیر ہیلمٹ کمسن موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف گرینڈ آپریشن متعد موٹر سائیکل تھانہ لورہ میں بند سکول کے بچے بغیر ہیلمٹ کے بہت سپیڈ سے موٹر سائیکل چلاتے ہیں

جس وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں جس بنا پر سکول کے بچوں کے خلاف کارروائی کی گئی ٹریفک پولیس موٹر سائیکل تھانے میں بند ہیں والدین سے گزارش ہے اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت ہر گز نہ دیں ٹریفک پولیس آج کے بعد کوئی بھی کمسن بچہ اگر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پکڑا گیا اس کا موٹر سائیکل تھانے میں بند کر دیا جائے گا

تمام موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور دوران سفر ضروری کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس اپنے پاس رکھیں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ٹریفک پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں