تھانہ ناڑہ کی حدود ماڑی میں معصوم فرشتے کا لرزہ خیز قتل!وحشی قاتل گرفتار،302 کے تحت مقدمہ درج

جبری(وول نیٹ ورک) تھانہ ناڑہ کی حدود ماڑی گاؤں میں 10 سالہ عدنان ولد عبد الغفار کا لرزہ خیز قتل
مقتول کے والد کا نام عبدالغفار ہے یہ محلہ پاٹیاں کا رہائشی ہے،اطلاعات کے مطابق مقتول بچے کی لاش ایک دوسرے بچے نے دیکھی جسکی اطلاع فوری طور پر گاوں میں دی گئی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پورے علاقے میں پھیل گئی ۔اس کے ساتھ ہی کنگڑہوتر گاوں میں موجود پولیس اہلکار موقع پہ پہنچے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے حویلیاں منتقل کیا گیا ،قریں قیاس یہی تھا کہ بچے کو جنگل میں بھاری پھتر سے قتل کیا گیا ۔ مقتول کا والد ایک غریب شخص ہے جو دس بارہ روز قبل مزدوری کیلیے کراچی گیا

تھانہ ناڑہ پولیس نے تیزی سے کاروائی کرتے ہوئے ابتدائی تحقیقات کیں جس کے بعد پولیس ترجمان کی جانب سے جاری پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز تھانہ ناڑہ کی حدود ماڑی میں جنگل سے 10 سالہ عدنان ولد عبدالغفار کی نعش برآمد ہوئی جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے حویلیاں منتقل کیا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی اس دوران ایس ایچ او ناڑہ بشیر خان نے آئی ایچ سی سجاد اور دیگر جوانوں کے ہمراہ ملزم طاہر ولد شفیق سکنہ ماڑی بعمری 25 سالہ کو گرفتار کر تے ہوئے تھانہ ناڑہ میں جرم 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

عوامی حلقوں کی جانب سے سخت غم و غصے کا اظہار سامنے آیا ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ قاتل کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔۔۔وول نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں